Thursday, April 25, 2024

کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک مگر لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم

کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک مگر لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم
March 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو سے زیادہ خطرناک ہے، لیکن لاک ڈاؤن کرکے پورا ملک بند نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ   عوام ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، ہمارے وسائل اتنے نہیں کہ ملک بند کر کے لوگوں کو کھانا دے سکیں۔