Thursday, March 28, 2024

سینیٹ کا اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں ، شیری رحمن

سینیٹ کا اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں ، شیری رحمن
March 28, 2021

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کا اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں، الیکٹڈ اور سلیکٹڈ کی بحث میں سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے گی۔

شیری رحمن نے کہا کہ  کنگز پارٹیز اور اتحاد کیسے ٹوٹے، سب تاریخ کا حصہ ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ  چوری چھپے ملاقاتیں اور اتحاد کرنےوالے ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، پنجاب میں بلامقابلہ کیسے آئے اس کا جواب دیں، آپ خاموش رہے تو ہم بولیں گے۔

 شازیہ مری نے مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس قرار دے دیا۔