Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دلوں کا اطمینان اور بے چینیوں کو قرار ، خوشیاں بکھیر دینے سے بھی حاصل ہو جاتا ہے، کاشف شمیم صدیقی

دلوں کا اطمینان اور بے چینیوں کو قرار ، خوشیاں بکھیر دینے سے بھی حاصل ہو جاتا ہے، کاشف شمیم صدیقی
March 28, 2021

شبِ برات کی پُر نور ساعتوں سے ہمیں بھر پور طور پر مستفید ہونا چا ہیے

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف شاعر، کالم نگار، ادیب، مصنف اور سماجی حلقوں میں معتبر حوالوں سے جانی پہچانی شخصیت کاشف شمیم صدیقی نے قوم سے مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے یہ بھر پور استدعا بھی کی ہے کہ شبِ برا ت کی پُر نور ساعتوں میں قُربِ ا لہٰی کے حصول کا ہمیں ایک سنہری موقع فراہم ہورہا ہے ، بہت سے لوگ جو گزرے دنوں اور بیتے سالوں دنیا میں موجود تھے ، آج سپردخاک ہیں!! آتی جاتی سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے رحمتوں اور برکتوں سے آراستہ شب سے بھر پور طور پر مستفید ہونا چاہیے اور قدرت کی جانب سے عطا کردہ مواقعوں کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے ۔

کورونا وائرس معاشی بدحالی میں اضافے کا سبب بنا ، غریبوں کی آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر مایوسی عیاں ہے

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاعر امن کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں عوام الناس کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے ۔ ملک کے غریب طبقات جو پہلے ہی مسائل کی چکی میں پس رہے تھے اس وبائی مرض کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے کی کسی طور بھی سکت نہیں ر کھتے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد سڑکوں اور چوراہوں پر لگے دستر خوانوں پر جا کر بھوک مٹاتی نظر آتی ہے ۔ بے روزگاری میں اضافہ خود کشیوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، روز مرّہ کے کمانے والوں مزدوروں اور محنت کشوں کی بے بسی نوحہ کناں ہے، ایسے میں رمضان کی آمد بھی قریب تر ہے ، مہنگائی کا مزید بڑھ جانا یقینی ہے ، نہ صرف رمضان بلکہ عید کی تیاری بھی غریبوں کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

 رمضان اور عید قریب ، بے بس، بے کس اور مجبور لوگوں کے ہاتھ تھام لینے کا وقت ہے

ان تمام تر نا مصائب حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں بسنے والے صاحب ثروت افراد و خاندان آگے آئیں اور بے بس و مجبور لوگوں کا ساتھ نبھائیں ، متوسط طبقے کے افراد بھی اپنے تئیں مدد کرسکتے ہیں ۔ بلاشبہ دلوں کو اطمینان اور بے چینیوں کو قرار ، اداس چہروں پر خوشیاں بکھیردینے سے بھی حاصل ہوجاتا ہے ۔ 

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔