Thursday, April 25, 2024

نریندر مودی بے گناہوں کا قاتل، مسلمانوں کے قتل عام کا مجرم ہے ، گورنر پنجاب

نریندر مودی بے گناہوں کا قاتل،  مسلمانوں کے قتل عام کا مجرم ہے ، گورنر پنجاب
March 28, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بے گناہوں کا قاتل ہے، مقبوضہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نےخون آلود کر دیا ہے ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ  بھارتی گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کا مجرم بھی مودی ہے،  بنگلہ دیشی عوام بھی مظاہروں میں مودی کا چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے بنگلہ دیش میں مودی کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو پوسٹ کر دی،  کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ کوئی شک نہیں بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔