Saturday, April 20, 2024

کراچی ، کورنگی کے 2 علاقوں مین مائیکرو لاک ڈاؤن لگادیا گیا

کراچی ، کورنگی کے 2 علاقوں مین مائیکرو لاک ڈاؤن لگادیا گیا
March 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کے بعد انتظامیہ نے ضلع کورنگی کے 2 علاقوں میں 9 اپریل تک مائیکرو لاک ڈاؤن لگادیا ہے، متاثرہ گلیوں میں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ  ہوگیا ، کورنگی کے 2 علاقوں ماڈل کالونی اور کورنگی کی 5 یونین کونسلوں میں مائیکر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔

متاثرہ علاقوں کی گلیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی ، علاقے کی دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہیں ۔

مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو سختی سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور ماسک کے بغیر گھر سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے ۔

مائیکرو لاک ڈاؤن میں گروسری، میڈیکل اسٹورز اور  ضروری اشیاء کی فراہمی کی دکانیں رات 10 بجے تک  کھلی رہیں گی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن 9 اپریل کی شام 7 بجے تک لگایا گیا ہے  ۔