Saturday, April 20, 2024

پی ڈی ایم والوں کی یاری تڑک کر کے ٹوٹ گئی ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم والوں کی یاری تڑک کر کے ٹوٹ گئی ، فردوس عاشق اعوان
March 27, 2021

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کی یاری تڑک کر کے ٹوٹ گئی ، ان کی چونچیں آپس میں ٹکرا رہی ہیں جو سیاسی ناپختگی کا ثبوت ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  اتحاد کو چند روز ہی گزرے تھے، ایک دوسرے کو بے نقاب کرنا شروع کردیا،  ثابت ہوتا ہے جعلی راجکماری میں برداشت نہیں ہے، پی ڈی ایم کی سیاست میں نون لیگ کو شکست ہوئی، پیپلزپارٹی نے پتے سمجھداری سے کھیلے۔