Tuesday, April 23, 2024

شاہینوں نے پروٹیز کے دیس میں پڑاؤ ڈال لیا

شاہینوں نے پروٹیز کے دیس میں پڑاؤ ڈال لیا
March 27, 2021

جوہانسبرگ (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے، شاہینوں نے پروٹیز کے دیس میں پڑاؤ ڈال لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم جیت کا مشن لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے، جوہانسبرگ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کی رپورٹ آج آئے گی۔

رپورٹ منفی آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، جس کے بعد شاہین باقاعدہ طور پر پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہوگی، قومی ٹیم جنوبی افریقہ سے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم جنوبی افریقہ سے ہی زمبابوے پہنچے گی۔