Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ بزدار سے ملک امین اسلم اور ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بزدار سے ملک امین اسلم اور ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
March 27, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے اُمور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض، خرم شہزاد اور رضا نصراللہ گھمن نے ملاقات کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور کی خرابیوں کو درست کیا، ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ بزدار کی ارکان قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے اراکین بھی میرے ساتھی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔