Wednesday, April 24, 2024

ن لیگ کا فضل الرحمن سے رابطہ، سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر تحفظات کا اظہار

ن لیگ کا فضل الرحمن سے رابطہ، سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر تحفظات کا اظہار
March 26, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی قیادت نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کر کے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے کہا ہم نے پی ڈی ایم کا ہر فیصلہ قبول کیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ اے این پی نے بھی یکطرفہ فیصلہ کیا، معاملے کو سربراہی اجلاس میں بھی اٹھانے کا مطالبہ، ذرائع کا کہنا ہے مولانا بھی پیپلزپارٹی کے فیصلے سے ناخوش ہیں

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم میں گلے شکوے باقی رہ گئے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے مولانافضل الرحمٰن سے رابطہ کیا، پیپلزپارٹی کے رویئے کی شکایت کی، اے این پی کا فیصلہ بھی ناپسندیدہ قرار دے دیا۔

یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد پی ڈی ایم میں لکیر کی پٹائی شروع ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فیصلے کے بعد ن لیگ کی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے، مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے شکوہ کیا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم کا ہر فیصلہ مانا ہے۔ مسلم لیگ نے یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ اے این پی نے بھی یک طرفہ فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کاکہنا ہے کہ بات اکثریت کی نہیں پی پی پی نے پی ڈی ایم کے فیصلہ سے روگردانی کی ہے، مسلم لیگ ن نے یہ معاملہ سربراہی اجلاس میں بھی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا بھی پیپلزپارٹی کے فیصلےسے ناخوش ہیں۔