Wednesday, April 24, 2024

خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت،خواجہ آصف پیش نہ ہوئے

خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت،خواجہ آصف پیش نہ ہوئے
March 26, 2021

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ کواجہ آصف کو کورونا  کے باعث پیش نہیں کر سکتے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان وجوہات کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ، ملزم کو غیر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں ، پنجاب حکومت ملزم کو پیش کرنے کے حوالے سے احتیاط کرے ۔

جیل حکام کی جانب سے خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی  اور بتایا گیا کہ وہ  بیمار ہیں اور اپتال میں داخل ہیں  جس پر عدالت نے جواب دیا کہ یہ کوئی بات نہیں ، ایک بڑا آدمی  ملزم بن گی اہے تو کورونا کی وجہ  سے پیش نہیں کیا جا رہا ۔

فاضل جج نے کہا کہ  رپورٹ میں لکھا ہے کہ خواجہ آصف کا علاج  ہونا ہے اس لیے کورونا سے بچاؤ ضروری ہے، جب عدالت حکم کرتی ہے پولیس عدالت کے باہر حالات کنٹرول کرے  یہاں پولیس والے ملزمان کی گاڑیوں پر پھول پھینک رہے ہوتے ہیں،آئندہ سماعت پر خواجہ آصف کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔

فاضل جج نے   استفسار کیا کہ خواجہ آصف کے ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟ف جس پر  نیب تفتیشی نے جواب دیاکہ ریفرنس کے حوالے سے کام جاری ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ   کیا نیب کو 25 سال لگیں گے کارروائی  مکمل کرنے کے لیے؟،  عدالتوں کو مذاق مت بنائیں، ، چیئرمین نیب جلد از جلد خواجہ آصف کے کیس کا ریفرنس دائر کریں۔

عدالت نے 8 اپریل کو خواجہ آصف کو ہر صورت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔