Friday, April 19, 2024

گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 جاں بحق، 8 زخمی

گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 جاں بحق، 8 زخمی
March 25, 2021

گلگت (92 نیوز) گلگت کے علاقے نلتر میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی گلگت کے مطابق نلتر کی طرف جانے والی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو گلگت منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مقتولین اور زخمیوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ ہاؤس گلگت کے باہر دھرنا دیا، حملہ آوروں کو پکڑنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔