Saturday, April 27, 2024

بغلیں بجانے والوں کو پیغام ہے ہم اکٹھے ہیں، قمر زمان کائرہ

بغلیں بجانے والوں کو پیغام ہے ہم اکٹھے ہیں، قمر زمان کائرہ
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا، بغلیں بجانے والوں کو پیغام ہے ہم اکٹھے ہیں۔ مریم روانہ ہوں گی تو پیپلزپارٹی کے کارکن ساتھ شامل ہوتے جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ اور عبدالغفور حیدری کے ہمرا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا، ہم چھبیس پوائنٹس پر ساتھ کھڑے ہیں، ایک پر اختلاف ہوا، پی ڈی ایم اکٹھی تھی۔ موجودہ حکومت کے جعلی ہونے پر اتفاق ہے۔ ہم لانگ مارچ کیساتھ تھے، استعفوں کے بغیر بھی لانگ مارچ کو ڈی لیکس طریقے سے ہوگا۔

اُنہوں نے کہا، ہم تمام غیرجانبدار احتساب کے حق میں ہیں، نیب صرف اپوزیشن کو ٹارگٹ کررہا ہے۔ اپوزیشن کو دبانے کے لئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔ ہم مریم نواز کیساتھ جائیں گے۔ ہم کوئی جنگ کرنے نہیں جا رہے۔ صرف احتجاج ریکارڈ کروانے جا رہے ہیں۔ روکا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ادھر رانا ثنا اللہ نے کہا، مریم نواز کل صبح ساڑھے نو بجے پی ڈی ایم کارکنوں کے ہمراہ روانہ ہوں گی۔ حکومت پر آج کی رات بھاری ہے، ہم پرامن سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ جن کا نعرہ ووٹ کو عزت دو، وہ کیسے کی طرف جاسکتے ہیں۔

نیب نوٹس بے بنیاد اور تماشا ہے، یہ تماشا حکومت نے لگایا ہے۔ ساری قیادت مریم کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے جانا چاہتے ہیں، اگر پی ڈی ایم کارکنوں پر آنسو گیس، لاٹھی برسائی تو امن کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

ریڈ زون مورچے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم پُرامن لوگ ہیں، اگر کل خوف میں مبتلا ہوکر حکومت نے کوئی قدم اٹھایا اس کی ذمہ دار ہوگی۔

دوسری جانب مولانا عبدالغفور حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، بلدیاتی اداروں کی بحالی سے حکومت مزید پیچھے جائے گی۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان تعطل نہ آتا تو بہتر ہوتا، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔ یکطرفہ احتساب کو ہم نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا، ہم سمجھتے ہیں نیب کے سامنے پیش ہونا خود کی اپنی توہین ہے۔ اڑھائی سال میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لایا گیا، سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اس سسٹم کو بالکل قبول نہیں کرتی، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ سینٹ الیکشن میں مولانا فضل الرحمن کا موقف سچ ثابت ہوا۔