Friday, March 29, 2024

شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ، آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب

شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ، آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔

 دوران سماعت شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں ملی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کر دی۔

میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے معیشت تباہ کر دی۔

 ادھر رمضان شوگر ملز کی سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف نے درخواست ضمانت پر دستخط بھی کر دیئے۔