Thursday, April 18, 2024

اسٹیٹ بینک کیلئے جو بل لایا جارہا ہے اس کو پاس نہیں ہونے دیں گے ، محمد زبیر

اسٹیٹ بینک کیلئے جو بل لایا جارہا ہے اس کو پاس نہیں ہونے دیں گے ، محمد زبیر
March 24, 2021

کراچی (92 نیوز) رہنما نون لیگ محمد زبیر نے کہا اسٹیٹ بینک کیلئے جو بل لایا جارہا ہے اس کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔

محمد زبیر نے مسلم لیگ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم کی ایما پر اسٹیٹ بنک کو حکومت سے الگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت بل لارہی ہے جس کے تحت اسٹیٹ بنک حکومت عمل دخل سے باہر ہو جائے گا۔ گورنر اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو سکیں  گی۔ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن یہ بل منظور نہیں ہونے دے گی۔

محمد زبیر نے کہا کہ نیب کی جانب سے مریم نواز پر جھوٹا بےبنیاد سیاسی کیس بنایا جا رہا ہے۔ مریم کی طلبی کے جواب پرامن سیاسی احتجاج سے دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت مریم نواز کی مقبولیت سے گھبرا گئی ہے۔