Wednesday, April 24, 2024

مکہ مکرمہ میں آب زمزم کی سپلائی کا عمل بحال کر دیا گیا

مکہ مکرمہ میں آب زمزم کی سپلائی کا عمل بحال کر دیا گیا
March 24, 2021

مکہ ( 92 نیوز) مکہ مکرمہ میں آب زمزم کی سپلائی کا عمل بحال کر دیا گیا، چند ماہ قبل کورونا وائرس کی شدت کے باعث آب زم زم کی فراہمی کا ادارہ بند کر دیا گیا تھا۔

مسجدالحرام کی انتظامیہ کی جانب سے آب زم زم کی فراہمی کا ادارہ کھول دیا گیا، انتظامیہ نے آب زم زم لینے والوں کو کوروناسے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پرعمل کو یقینی بنانےکےاحکامات جاری کر دیے ۔

آب زمزم کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں محدود اوقات متعین کیے گئے ہیں ، دو پہر ایک سے رات 9 بجے تک آب زم زم فراہم کیا جائے گا، انتظامی کمیٹی کی سفارش پر ایک شخص کو صرف 4 بوتلیں لینے کی اجازت ہوگی، ایک بوتل کی قیمت 5.50 ریال ہے،خاندان کے افراد کی تعداد کے حساب سے آب زمزم کا 15 روزکیلئے کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آب زم زم کی لاکھوں کی تعداد میں بوتلیں عمرہ زائرین اور نمازیوں کو بھی فراہم کی جائیں گی، سعودی عرب کےتمام بڑے شہروں کےمعروف مالز میں بھی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔