Thursday, April 25, 2024

چمن میں بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے

چمن میں بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے
March 23, 2021

چمن (92 نیوز) چمن میں سول اسپتال کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق، 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں ایس ایچ او مقصود کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے، زخمیوں میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔