Wednesday, April 24, 2024

انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات، پاکستان کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات

انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات، پاکستان کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور بھارت میں آبی تنازعات پر انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا، پاکستان نے بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اُٹھا دئیے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ہٹ دھرمی، حقائق نظرانداز کرکے میں نہ مانوں کی گردان جاری رکھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے جہلم، سندہ اور چناب پر تعمیر کردہ اور مجوزہ منصوبوں پر بھارتی وفد کے سامنے اعتراضات رکھ دیئے۔ پکل دل، لوئر کلنائی، بز، نیمو، کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھاے گئے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی وفد نے مؤقف اپنایا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر منصوبوں کی تعمیر سندہ طاس اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی وفد نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا، مقبوضہ کشمیر میں پن بجلی منصوبوں کی تعمیر بھارت کا حق ہے۔ مزید کہا کہ، منصوبوں کی تعمیر اور ڈیزائن سندہ طاس معاہد کے عین مطابق ہے۔

آبی تنازعات پر انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اور فائنل راؤنڈ کل ہوگا۔