Friday, March 29, 2024

جدہ، قونصلیٹ آف پاکستان میں ’’ یومِ پاکستان ‘‘ کے موقع پر پُروقار تقریب

جدہ، قونصلیٹ آف پاکستان میں ’’ یومِ پاکستان ‘‘ کے موقع پر پُروقار تقریب
March 23, 2021

جدہ (92 نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں قونصلیٹ آف پاکستان میں یوم پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے پرچم کشائی کی۔

تقریب کے آغاز پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے۔ رضوان شیخ سعید اور قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِن کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ملک ہے اور حکومتِ پاکستان وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے۔

تقریب کے شرکاء نے تحریکِ پاکستان کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔