Friday, March 29, 2024

آج قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، چودھری برادران کا پیغام

آج قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، چودھری برادران کا پیغام
March 23, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری شجاعت، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا آج قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارا عزم اور حوصلہ غیر متزلزل ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک آزاد اور خود مختار مسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

سربراہ ق لیگ نے کہا یوم پاکستان بحیثیت قوم ہم نے ملک کے موجودہ چیلینجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات کو بھلا کر ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا 23 مارچ 1940ء کا دن قومی جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن تھا۔ ہم تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں اور دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہمارا عزم اور حوصلہ غیر متزلزل ہے۔

رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا 23 مارچ 1940 کو ہمارے برزگوں نے پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا۔