Thursday, April 18, 2024

مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی، نیب آفس ریڈ زون قرار دینے کی منظوری

مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی، نیب آفس ریڈ زون قرار دینے کی منظوری
March 23, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی پر پنجاب حکومت نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملہ پر نیب لاہور کی درخواست پنجاب حکومت نے منظور کرلی۔ پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز اور پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

محکمہ داخلہ نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے اور رینجر، پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔