Saturday, April 20, 2024

عہد کرتے ہیں پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرے ، صدرمملکت

عہد کرتے ہیں پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرے ، صدرمملکت
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہا عہد کرتے ہیں پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرے۔

صدرمملکت نے یوم پاکستان پر ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں کہا پاکستان بننے کے بعد ہم عہد کرتے ہیں پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرے۔ ہم ہر سال اس بات کا عہد کرتے ہیں ۔ قائد اعظم اور ہمارے بزرگوں نے جو خواب دیکھا اس کی تکمیل کرنا ہو گی۔ اس خواب کی تکمیل تک ہمیں محنت اور جستجو کرنا ہو گی۔

یوم پاکستان پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم وضبط کےاصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا برصغیر کے مسلمانوں نے ہندتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔