Wednesday, April 24, 2024

دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیم کی پریکٹس کا آغاز، انٹرا اسکواڈ میچ میں شاداب الیون کی فتح

دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیم کی پریکٹس کا آغاز، انٹرا اسکواڈ میچ میں شاداب الیون کی فتح
March 22, 2021

لاہور (92 نیوز) دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کر دیا، انٹرا اسکواڈ میچ میں شاداب الیون نے چار وکٹوں س کامیابی سمیٹ لی جبکہ حسن علی سمیت قومی ٹیم کے تمام ارکان کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ حسن علی کل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، اسکواڈ میں شامل حسن علی سمیت تمام کھلاڑیوں کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، حسن علی منگل کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے، حسن علی کو جنوبی افریقہ لے جانے کے لیے پی سی بی نے کورونا پروٹوکولز میں تبدیلی کردی۔

فاسٹ باؤلر کے ایک ہی دن میں دو کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ جبکہ بائیو اسکیور ببل میں دو دن کے بجائے ایک دن کی آئسولیشن ہو گی۔

دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان نے فٹنس پر بھرپور کام شروع کر دیا۔ کرکٹر شرجیل خان نے قذافی اسٹیڈیم میں اکیلے رننگ کی، گراؤنڈ کے 5 چکر لگائے۔

قومی ٹیم کا انٹرا اسکواڈ میچ شاداب الیون نے بابر الیون کو چار وکٹوں سے ہرا کر جیت لیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کا کہنا ہے کافی عرصے بعد ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں، پریکٹس میچ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فائدہ ہو گا۔

قومی ٹیم کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ چوبیس مارچ کو ہو گی ،،پاکستان ٹیم 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے دو اپریل کو کھیلا جائے گا۔