Thursday, April 25, 2024

کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے، علامہ طاہر اشرفی

کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے، علامہ طاہر اشرفی
March 22, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے، روزے کے دوران بھی کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں ںے کہا مصر جدہ اور دیگر مراکز سے فتوے جاری کیے گے ہیں کہ ویکسین لگوانا جائز اور شرعی طور پر جائز بھی ہے، زکوٰۃ کے فنڈز سے بھی ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا مہلک وباء سے بچاؤ کے لیے ہرفرد ویکسین لگوائے، مخیر حضرات سے اپیل ہے ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں۔

مزید کہنا تھا کہ مساجد بند کی جارہی ہیں نہ ہی ایسی تجاویز ہیں۔ دعا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو صحت ملے۔