Friday, April 26, 2024

این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی میں اختلافات دور نہ ہو سکے

این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی میں اختلافات دور نہ ہو سکے
March 22, 2021

اسلام آؓباد (92 نیوز) این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی میں اختلافات دور نہ ہو سکے۔ پارٹی رہنما ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر کئی رہنما ناراض ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے ایک اور خط لکھ دیا۔ ناراض رہنما نے کہا کہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی نہیں جیت سکتی۔  شکست کے ذمہ دار گورنر عمران اسماعیل، پارلیمانی بورڈ ہو گا۔

ادھر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ جونیجو کے محمد اشرف کے کاغذات درست قرار دیدئیے ہیں۔