Friday, April 19, 2024

کورونا کی تیسری لہر میں شدت ، اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے آج متوقع

کورونا کی تیسری لہر میں شدت ، اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے آج متوقع
March 22, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر میں شدت آ گئی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے آج متوقع ہیں۔

اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہو گا۔ تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کے متعلق فیصلے کیلئے وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس چوبیس مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں طلبا اور اساتذہ کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

 گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 63 دکانیں و اسٹور اور میرج ہالز سیل جبکہ 37 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے خود ایکشن لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 13 دکانوں اور اسٹورز کو سیل کیا تھا۔