Friday, April 19, 2024

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہی ہو گا ، مریم نواز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہی ہو گا ، مریم نواز
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہی ہو گا۔ پی ڈی ایم میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہو گا۔

مریم نواز نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا نون لیگ اور جے یو آئی اپنے طور پر بھی بڑے جلسے کر چکیں۔ عمران خان کا مستقبل پی ڈی ایم سے نہیں، کارکردگی سے وابستہ ہے۔ عمران خان جیسی نہیں کہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ جائیں۔

 مریم نواز بولیں دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن چوری کرنے کے لیے عوام کے سامنے آنا پڑا۔ الیکشن میں رات کو آر ٹی ایس بیٹھا دیا ۔ ایک دوسرے کی چوری چھپانے کے باوجود سب کچھ سب سامنے آ گیا۔ نواز شریف لندن میں ہے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہے۔ نوشہرہ میں انکو انکے گھر میں گھس کر مارا ہے۔ آج بھی نواز شریف کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کے بھائی کو گرفتار کرنا پڑتا ہے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا میری ضمانت کینسل کرنے کے لیے الزام لگایا کہ میں اداروں کے خلاف بات کرتی ہوں۔ نیب کو بیانات جانچنے کا اختیار کس نے دیا۔ میں اداروں کے خلاف نہیں ان کے پول کھول رہی ہوں۔ نیب کو تکلیف ہے کہ اس کے آقا کی گیس چوری اور آٹا چوری کی وارداتوں کا بتا رہی ہوں۔ نیب کو بتا دینا چاہتی ہو قید سے ڈرنے والی نہیں ۔ میں عمران خان نہیں ہوں۔