Thursday, March 28, 2024

چودھری برادران وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دُعاگو

چودھری برادران وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دُعاگو
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دُعاگو ہیں۔

چودھری برادران کہتے ہیں ان کی نیک تمنائے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سب ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا جس پر دونوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔