Tuesday, April 23, 2024

کورونا کا پھیلاؤ، کئی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی

کورونا کا پھیلاؤ، کئی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی
March 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے پر کئی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں پر پابندی لگائی گئی، برطانیہ،جنوبی افریقہ ،آئرلینڈ اور برازیل سمیت دیگرممالک شامل ہیں۔

کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، سعودی عرب اور نیوزی لینڈ سمیت 15 ممالک شامل ہیں۔