Wednesday, April 24, 2024

حکومت کو عیدِقرباں سے پہلے گھر بھیجیں گے، رانا ثناءاللہ

حکومت کو عیدِقرباں سے پہلے گھر بھیجیں گے، رانا ثناءاللہ
March 20, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا حکومت کو عیدِقرباں سے پہلے گھر بھیجیں گے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پیپلزپارٹی نے کوئی دھوکہ نہیں کیا، تمام پارٹیز لانگ مارچ پر متفق ہیں جلد میٹنگ ہوگی اور لانگ مارچ کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا، مولانا اس پوزیشن میں ہیں وہ ملک و قوم کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالیں گے۔ مریم نواز نیب میں پیش ہوئیں تو پارٹی عہدیدار اظہار یکجہتی کیلئے ان کے ساتھ جائیں گے۔

منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنا پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔