Thursday, March 28, 2024

ایک ہفتے میں مہنگائی 0.19 فیصد کم ہوئی، ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں مہنگائی 0.19 فیصد کم ہوئی، ادارہ شماریات
March 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2  روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانے کی لکڑی اورمصالحہ جات بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زندہ مرغی 16روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔ پیاز، لہسن، تازہ دودھ، دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول سستے ہوئے۔