Saturday, April 27, 2024

ماضی کی حکومت کے معاہدے مشکلات کھڑی کررہے ہیں، علی زیدی

ماضی کی حکومت کے معاہدے مشکلات کھڑی کررہے ہیں، علی زیدی
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیربحری امور علی زیدی کہتے ہیں کہ ماضی کی حکومت کے معاہدے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔

لاہور میں تاجروں سے خطاب میں کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد زیادہ مشکلات آگئی ہیں۔ جوڈیشل ریفارمز کے بغیر ملک کو صحیح راستے پر ڈالنا مشکل ہو گا۔

اُنہوں نے کہا مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، سیاسی مخالفین سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، اداروں کو اتنی خودمختاری ہے وہ حکومتی لوگوں کو بھی پکڑ سکتے ہیں۔