Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، منتخب عوامی نمائندوں کی ملاقات

وزیراعلیٰ بزدار سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، منتخب عوامی نمائندوں کی ملاقات
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، منتخب عوامی نمائندوں نے ملاقات کی،عثمان بزدارنے کہا کہ سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کا حال اور مستقبل دونوں تاریک ہیں، الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کی سیاست ختم ہو چکی، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں موثر کردار پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر سید یاور بخاری،اراکین قومی اسمبلی جویریہ ظفر آہیر،نواب شیر وسیر اورشوکت بھٹی نے ملاقات کی، منتخب نمائندوں نےحلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے موقع پرہی مسائل کے حل کے احکامات دیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایل ڈی اے کا دائرہ کار دوبارہ لاہور تک محدود کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمقامی سطح کی ترقی کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا۔