Friday, April 19, 2024

مانیڑی پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

مانیڑی پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
March 19, 2021

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے مانیڑی پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوری میں گذشتہ اجلاس کے بعد نمو اور روزگار میں بحالی آئی، کاروبار کا اعتماد مزید بہتر ہوا ہے۔

شرح نمو 3 فیصد کے لگ بھگ اور ابھی تک معتدل ہے، جنوری میں مہنگائی 2 سال سے زیادہ عرصے کی پست ترین سطح پر رہی۔ فروری میں مہنگائی میں تیزی سے بڑھی۔

بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور چینی و گندم کی قیمتوں میں اضافہ فروری میں مہنگائی کی رفتار بڑھانے کا سبب بنا۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے اثرات آئندہ مہینوں کے دوران بھی مہنگائی کی شکل میں ظاہر ہوں گے۔