Thursday, April 25, 2024

ہماری حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر ہمیں ہی باتیں سناتے ہیں، احسن اقبال

ہماری حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر ہمیں ہی باتیں سناتے ہیں، احسن اقبال
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں اور ہمیں ہی باتیں سناتے ہیں۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ملک کو تباہ کرنے کے بجائے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، مخالفین پر کیچڑ اچھالتے ہیں، اس طرح حکومت نہیں چل سکتی۔

اُن کا کہنا تھا لوگ ملک کی معیشت کو بحالی کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں، جو چور ہوتے ہیں وہ ملک کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔ اگر آپ نے ہماری چوری کا پوچھنا ہے تو جو لوگ موٹروے پر سفر کرتے ہیں تو ان سے پوچھیں۔