Friday, April 26, 2024

بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ، ذرائع

بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ، ذرائع
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری شروع ہو گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے لیے مانگا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی پیداوار کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑ رہی، 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔ فرنس آئل پر 11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کو دی گئی  درخواست میں لائن لاسز کے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین کو منتقل کرنے کی استدا بھی کی گئی ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر 30 مارچ کوسماعت کرے گی۔