Friday, March 29, 2024

30 سال پیسہ چوری کرنیوالوں کو نہیں پتہ ان کا پیسہ کہاں کہاں ہے ، وزیراعظم

30 سال پیسہ چوری کرنیوالوں کو نہیں پتہ ان کا پیسہ کہاں کہاں ہے ، وزیراعظم
March 19, 2021

مالاکنڈ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا۔

مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا 30 سال پیسہ چوری کرنیوالوں کو نہیں پتہ ان کا پیسہ کہاں کہاں ہے۔ جب ہم آئے تو ملک کے پاس پیسے نہیں تھے۔ قرضوں کی قسطیں دینی تھیں ۔ دوست ممالک نے ہمیں ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ ہم بڑے مشکل حالات سے نکلے ہیں۔ ابھی بھی مہنگائی زیادہ ہے، روپیہ گرتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹیکنالوجی اور ٹینیکل ایجوکیشن بہت ضروری ہے۔ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آرہا ہے۔ فنی تعلیم کی بہت ضرورت ہے۔ میرا خواب ہے نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے۔ القادر یونیورسٹی ستمبر میں شروع ہو گی۔ دنیا کے بڑے اسکالرز کو القادر یونیورسٹی کے بورڈ میں لایا ہوں۔ ایک یونیورسٹی نالج سٹی بنے گی۔