Tuesday, April 23, 2024

امریکی سینیٹرز بھارت میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر کھل کر بول اٹھے،

امریکی سینیٹرز بھارت میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر کھل کر بول اٹھے،
March 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ چیئرمین امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین رابرٹ مینینڈز نے جمعہ کو بھارت پہنچنے والے امریکی وزیردفاع کو خط لکھ دیا جس میں  کہا بھارت کے ساتھ جمہوری اقدار کےاحترام اور انسانی حقوق کے معاملات پر بات کی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ انڈیا کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے، انڈیا میں مسلمانوں، کسانوں اور اقلیتوں سے ناروا سلوک جیسے معاملات بھرپور انداز سے اٹھائے جائیں۔

خط میں واضح کیا گیا کہ بھارتی  حکومت جمہوری اقدار سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ بھارت سے تعلقات تبھی مضبوط ہوں گےجب وہ مشترکہ جمہوری اقدار کا احترام کرے گا۔

لائیڈ آسٹن کو بھارت کے روس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری پر بات کرنے کا بھی کہا گیا کہ اگر میزائل سسٹم خریدا گیا تو تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔