Thursday, April 18, 2024

روس افغانستان میں امن عمل کو مکمل اسپورٹ فراہم کرے گا ، سرگئی لاوروف

روس افغانستان میں امن عمل کو مکمل اسپورٹ فراہم کرے گا ، سرگئی لاوروف
March 19, 2021

ماسکو (92 نیوز) ماسکو میں افغان امن کانفرنس وئی جس میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود شریک ہوئے۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے افتتاحی خطاب کے ذریعے کانفرنس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا دوحہ میں ہونے والے افغان امن مذاکرات  میں پیشرفت نہ ہونے پر افسوس ہے۔ روس افغانستان میں امن عمل کو مکمل اسپورٹ فراہم کرے گا۔ امید ہے آج کا اجلاس فریقین میں باہمی اعتماد کو فروغ دے گا۔

افغان حکومت کے وفد میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، معصوم ستنکزئی، مارشل عبدالرشید دوستم شامل تھے۔ طالبان کا 10 رکنی وفد، ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں  کانفرنس میں شریک ہوا۔