Saturday, April 20, 2024

ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، شکوے ، شکایات اور مطالبات سامنے رکھے

ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، شکوے ، شکایات اور مطالبات سامنے رکھے
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے سامنے شکوے ، شکایات اور مطالبات سامنے رکھے جبکہ بند دفاتر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم نے حکومت سے چار بڑے مطالبات کر دیے ، ایم کیو ایم نے ملک میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کردیا  اور کہا کہ  آئندہ بجٹ میں مردم شماری کے لیے رقم مختص کی جائے،  حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل جائے،لاپتہ افراد اور بند دفاتر کا معاملہ حل کیا جائے،  سندھ میں شہری آبادی کی ترقی کے لیے اقدامات کریں۔

وزیر اعظم  عمران خان نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی  اور اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیر اعظم نے کہا اتحادیوں سے وعدے پورے ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی  کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کردار ادا کرتی رہے گی۔

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم نے تمام وعدے وفا کر دیے ، اب حکومت کی باری ہے۔