Wednesday, April 24, 2024

کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر کا وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان، شاہ محمود نے استقبال کیا

کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر کا وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان، شاہ محمود نے استقبال کیا
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے، دفترخارجہ آمد پر شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا۔ مہمان نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر نے شاہ محمود سے ملاقات میں دوطرفہ اُمور اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

کویتی وزیرخارجہ کے دو روزہ دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

توقع ہے کہ کویتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔