Wednesday, April 24, 2024

پی ڈی ایم اجلاس میں فضل الرحمان اور بلاول بھٹو میں بھی تلخ کلامی ہوئی ، ذرائع

پی ڈی ایم اجلاس میں فضل الرحمان اور بلاول بھٹو میں بھی تلخ کلامی ہوئی ، ذرائع
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم اجلاس میں بحث و تکرار، تلخ کلامی کی نئی قسط سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن میں تلخ کلامی ہوئی۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہان اجلاس میں  بلاول نے فضل الرحمان سے صاف صاف پوچھا کہ ہمیں پی ڈی ایم میں رکھنا ہے یا نہیں؟ فضل الرحمان نے بھی دوٹوک جواب دیا کہ خود فیصلہ کرکے بتادیں پی ڈی ایم میں رہنا ہے یا نہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  خزانہ خالی ہے، نئے الیکشن کے بعد حکومت آبھی گئی تو کیسے چلے گی؟، نئے الیکشن ہوسکتے ہیں نہ استعفے آئیں گے۔

ادھر نواز شریف کا بیان بھی سامنے آیا ، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگو سے سخت تکلیف اور دکھ پہنچا۔