Wednesday, April 24, 2024

پیپلزپارٹی کو چند روز کی مہلت دی ، خدا کرے انہیں بات سمجھ آجائے ، مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی کو چند روز کی مہلت دی ، خدا کرے انہیں بات سمجھ آجائے ، مولانا فضل الرحمان
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)پی ڈی ایم میں استعفوں پر اختلاف کا فضل الرحمان نے بھی اعتراف کرلیا ، کہا کہ پیپلزپارٹی کو چند دن کی مہلت دی ہے، خدا کرے انہیں بات سمجھ آ جائے۔

آر ہوا نہ پار، استعفے آئے نہ لانگ مارچ ، حکومت کیخلاف متحرک پی ڈی ایم کا دھڑن تختہ ہوگیا،
پی ڈی ایم کی9جماعتوں پر اکیلی پیپلزپارٹی بھاری پڑگئی، اپوزیشن کا اتحاد پیپلزپارٹی کے بغیر چلے گا یا ملکر؟ استعفے آئیں گے یا نہیں؟مولانا دعائیں بھی مانگنے لگے۔

مولانا فضل الرحمن نے اختلافات کا اعتراف کرلیا، کہا نو جماعتیں استعفوں پر متفق صرف پیپلز پارٹی کو اعتراض تھا، پی ڈی ایم بناتے وقت کہیں نہیں لکھا تھا استعفے آخری آپشن ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا پی ڈی ایم متحد اور قائم ہے ، استعفوں پر اتفاق رائے نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کو مہلت دی گئی اختلاف رائے ہر اتحاد میں ہوتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے پہلے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات چھیڑدی،کہتے ہیں استعفی آخری آپشن ہوگا، پیپلز پارٹی اپنے بیانیے پر قائم ہے، پارلیمان میں رہیں گے،سڑکوں کو بھی گرم رکھیں گے۔

استعفوں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے مارچ میں مارچ ٹل گیا،اب پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔