Thursday, April 25, 2024

پی ڈی ایم نے اچھا فیصلہ کیا ، اب اسمبلیوں میں آئے اور انتخابی اصلاحات میں ساتھ دے ، شیخ رشید

پی ڈی ایم نے اچھا فیصلہ کیا ، اب اسمبلیوں میں آئے اور انتخابی اصلاحات میں ساتھ دے ، شیخ رشید
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم نے اچھا فیصلہ کیا ، اب اسمبلیوں میں آئے اور انتخابی اصلاحات میں ساتھ دے۔

شیخ رشید نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا عوام اپوزیشن کا بیانیہ پہلے ہی مسترد کر چکی۔ مولانا کو کہا تھا ان سے پھر ہاتھ ہو گا اور ہو گیا۔ پیپلزپارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا ہے۔ آصف زرداری تاش سینے کے ساتھ لگا کر کھیلتے ہیں۔ وہ سارے مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ پی ڈی ایم کو کہوں گا اسمبلیوں میں آئے،الیکشن اصلاحات کرے۔

وزیرداخلہ نے کہا جن محکموں میں لمبے عرصے سے لوگ بیٹھے ہیں ان سب کو تبدیل کر رہے ہیں۔ 192 ممالک میں ویزا آن لائن کر دیا ہے۔ پاسپورٹ کی مدت 10 سال کر دی ہے۔ انہوں نے نوازشریف کو واپس آنے کے لیے ایمرجنسی سفری سرٹیفکیٹ دینے کی پیش کش کر دی۔