Friday, March 29, 2024

اپوزیشن کا لانگ مارچ سے پیچھے ہٹنا اچھی بات ہے ، فواد چودھری

اپوزیشن کا لانگ مارچ سے پیچھے ہٹنا اچھی بات ہے ، فواد چودھری
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کا لانگ مارچ سے پیچھے ہٹنا اچھی بات ہے۔

فواد چودھری نے پی ڈی ایم کو انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر مل بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے۔ آئیے مل کر مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اپوزیشن کو چاہیے حکومت کو تسلیم کرے اور تسلیم کر کے آگے بڑھے۔ ہم چاہتے ہیں جو بھی نظام لائیں وہ اتفاق رائے سے آئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ڈی ایم بھی اسی ملک کا حصہ ہے۔ ان کو بھی احساس ہونا چاہیے کورونا نے پوری قوم کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہم نہیں چاہتے ان کی جانیں بھی سیاسی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ جائیں۔ اپوزیشن کے گھسے پٹے بیانیے کو ہم نظرانداز کریں گے۔ پی ڈی ایم اب عوام کا سوچے اور الیکشن ریفارمز پر حکومت کی مدد کرے۔