Friday, April 26, 2024

لاہور میں سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی ، لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

لاہور میں سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی ، لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار
March 17, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لیئے۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت ولائیت خان اور عبدالملک عرف عزت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے پسٹل، دھماکہ خیز مواد، موبائل فونز ، وڈیوز اور اقلیتی رہنماؤں کی لسٹ برآمد ہوئی ہے۔دہشتگردوں کا مذہبی اسکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ تھا۔