Thursday, March 28, 2024

رینجرز موبائل کے قریب بم دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

رینجرز موبائل کے قریب بم دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
March 16, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پیر کے روز رینجرز موبائل کے قریب بم دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں مبینہ دہشتگرد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دہشتگردی کی واردات کا مقدمہ رینجرزآفیسر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کر لیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں رینجرزموبائل کےقریب  دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں مبینہ دہشتگرد کو بارود سے بھر موٹر سائیکل دھماکے کے مقام پر کھڑی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مبینہ دہشتگرد فون پر بظاہر بات چیت بھی کرتا رہا۔

دوسری جانب کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ میں رینجرزآفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا  ، مقدمے میں انسداد دہشتگردی،قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیاہے۔

تفتیشی حکام راستوں کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کررہےہیں جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دےدی گئی ہیں حساس اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نےبھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تحقیقاتی اداروں کاشک ہے کہ دھماکہ کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں اور متحدہ لندن کی مشترکہ کارروائی ہوسکتا ہے۔

گذشتہ روز دھماکےمیں ایک رینجرز اہلکارشہید اور دو اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئےتھے۔