Thursday, April 25, 2024

مسلم لیگ نون نے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دیں ، ذرائع

مسلم لیگ نون نے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دیں ، ذرائع
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون نے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے ہر رکن صوبائی اسمبلی کو پانچ سو افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق لاہور کے تیس صوبائی حلقوں سے پندرہ ہزار لوگ جمع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وکلا، لیبر ونگ اور دیگر تنظیموں کو بھی ٹاسک سونپے جائیں گے۔ تمام عمل کی نگرانی حمزہ شہباز کریں گے۔