Tuesday, April 23, 2024

شوپیاں میں چار روزہ طویل جلاؤ گھیراؤ، 3 کشمیری نوجوان شہید، کئی زخمی

شوپیاں میں چار روزہ طویل جلاؤ گھیراؤ، 3 کشمیری نوجوان شہید، کئی زخمی
March 16, 2021

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کے بدترین مظالم نہ رکے، شوپیاں میں چار روزہ طویل جلاؤ گھیراؤ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا گیا۔

شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کے درجنوں گھر بھی جلا دیئے۔ تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

ڈسٹرکٹ شوپیاں میں 3 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج روکنے کی غرض سے قابض فوج اور پولیس اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔