Saturday, April 27, 2024

ہرنائی، کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لیں

ہرنائی، کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لیں
March 16, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ متاثرہ کان میں سے تمام 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

بلوچستان کے علاقے ہرنائی طور غر میں گزشتہ روز کوئلہ کان بیٹھ جانے اور زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث کوئلہ کان میں کام کرنے والے 7 مزدور کان کے اندر پھنس گئے۔

ضلعی انتظامیہ، قریبی کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدورں سمیت دیگر امدادی ٹیموں کی جانب سے 17 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض کے مطابق سات کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا، کوئلہ کان حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

رواں ہفتے بلوچستان کی مختلف کائلہ کانوں میں تین واقعات رُونما ہوئے جس میں 14 کان کن زندگی کے بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ حادثات کی وجہ کوئلہ کی کانوں میں حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا ہے۔