Friday, April 26, 2024

وفاقی وزراء ہار تسلیم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوچکے، شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزراء ہار تسلیم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوچکے، شاہد خاقان عباسی
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ وفاقی وزراء ہار تسلیم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوچکے۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے سٹینڈ لینے پر حکومت بوکھلا چکی ہے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا، حکومت کو پتہ ہے الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں کیا فیصلہ دینا ہے، جلد یہ لوگ عدالتوں میں اصلی کیسز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا، حکومت نے سینیٹ الیکشن میں چوری کرنے کی کوشش کی، کیمرے لگائے۔ پارلیمان میں کیمرے لگا کر ووٹ کی نشاندہی کی کوشش کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ،2018ء کے الیکشن کمیشن جو کچھ ہوا آج ملک بھگت رہا ہے۔ ہر بات ملک میں مہنگائی سے جڑی ہوئی ہے، ن لیگ کا واضح مؤقف ہے ان اسمبلیوں میں رہنا ٹھیک نہیں ہے۔

خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا، ملک کے وزیراعظم نے جعلی اعتماد کا ووٹ لیا، سیاہی پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ادھر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے سٹینڈ لینے پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ درست نہیں۔